متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 میں نمائش کیلئے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک بنانے والے مصور سے ملیے

خلیج اردو
13 ستمبر 2021
دبئی : کراچی کا رہائشی جو متحدہ عرب امارات میں گیارہ سال سے رہا ہے ، نے اپنے ملک کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ اپنایا ہے۔ ان کی عقیدت بھرے فن کو دیکھنے والے ورطہ حیرات میں پڑجاتے ہیں۔

شاہد جو کراچی کےئ آرٹ کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹ میں پرنسپل ہے اور ایک معروف مصور ہے ، متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکرگزار ہے۔

شاہد کا کہنا ہے کہ انہوں نے شیخ محمد بن سعید المکتوم کا پورٹریٹ بنایا تھا جو ایمریٹس گروپ کے چیئرمین اور سی ای او ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ابوظبہی شاہی خاندان کے پورٹریٹ بھی بنا چکا ہے۔

قرآن پاک دنیا بھر میں سات بیلین مسلمانوں کیلئے قرٓن پاک ایک مقدس کتاب ہے جو اس مذہب کی بنیاد ہے اور جس سے دنیا بھر مسلمان انتہائی عقیدت رکھتے ہیں۔

مسلمان کا عقیدہ ہے کہ یہ کتاب اللہ تعالی نے فرشتے جبریل امین کے ذریعے مسلمانوں کے آخری نبی حجرت محمد ﷺ پر نازل فرمائی ہے۔

شاہد کو امید ہے کہ ان کی محنت ایک بہترین تحفہ دے گی۔ قرآن پاک کو اعلی کولٹی کے سونے اور پالٹینم پلیٹڈ سے بنایا گیا ہے۔

ان کا خیال ہے کہ ان کا کام پاکستانیوں کو اور دیگر ایکسپو میں آنے والوں کو پسند آئے گا۔ وہ مرحوم صادقین احمد نقوی کا شاگر ہے۔

شاہد رسام کا کہنا ہے کہ تخلیقی کام نے ہمیشہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا ہے اور ہمیشہ انہوں نےچیلنجز کو قبول کیا ہے۔ ان کا کام کنوکس ، دھات اور رنگوں کا امتزاج ہے۔

شاہد ایک بے لوث پیشہ ور فنکار ہے اور اس شاندار آئیڈیا کا کریڈٹ خود کو نہیں دیتا بلکہ وہ اپنے دوست عرفان مصطفیٰ کا معترف ہے جنہوں نے اسے یہ آئیڈیا دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عرفان نے مجھے ایکسپو 2020 میں اپنے کام کا ایک حصہ شیئر کرنے پر راضی کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ 200 سے زائد ممالک کیلئے نمائش کے شرکاء کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے سیاح بھی اس کی صلاحیتوں کو تسلیم کریں۔ شاہد کا کہنا ہے کہ عرفان نے تمام مشکل کاموں کو سمجھنے میں مدد کی۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button