متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : وفاقی ملازمین کیلئے چھ دنوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
6 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات بھر میں وفاقی ملازمین کیلئے چھ دنوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جن کو چھٹیوں کے دوران تنخواہ بھی دی جائے گی۔ یہ چھٹیاں وہ یکم اکتوبر 2021 سے 2022 میں مارچ کے اختتام تک ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کابینہ کے سربراہ اور ملک کے صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بدھ کے روز ایک فیصلے کی منظوری دی ہے۔

فیصلے میں چھ دنوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ایکسپو 2022 میں شریک ہو سکیں۔

اس سے قبل شیخ محمد نے دبئی میں ملازمین کیلئے چھ دنوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

اس ماہ کے شروع میں نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زید النہیان نے بھی اپنی وزارت کے ملازمین کیلئے آٹھ دن کی چھٹی کی منظوری دی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button