خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی: شیخ محمد نے ایکسپو سٹی کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

خلیج اردو: حاکم دبئی نے ایکسپو 2020 سائٹ کی تبدیلی کیلئے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔

نئے ایکسپو سٹی دبئی میں ایک نیا میوزیم، عالمی معیار کا نمائشی مرکز، جدید اور تیزرفتار ترقی کرنے والی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ ساتھ کچھ پویلینز بھی شامل ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ یہ شہر "دبئی کے عزائم کی نمائندگی کرے گا”۔

نمائش کے مقام کی تبدیلی ایکسپو 2020 دبئی کی تاریخی کامیابی کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے 24 ملین سے زیادہ زائرین کو ویلکم کہا اور عالمی نمائشوں کی 170 سالہ تاریخ میں اپنا ایک نشان چھوڑا۔

نئے شہر کے لیے کچھ منصوبوں کا انکشاف کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے کہا کہ اس میں ایک ماحول دوست شہر شامل ہوگا جو خاندانوں اور آنے والی نسلوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ شہر کو ایک بندرگاہ اور دو ہوائی اڈوں سے بھی جوڑا جائے گا۔

یہاں سعودی عرب، مراکش اور مصر کے کچھ پویلینز بھی قائم کیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک ایسا شہر ہو گا جو ہر شہر کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔” یعنی ایکسپو کا جادو جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button