متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی: متحدہ عرب امارات گلوبل اسپیس پلیئر بننے کی راہ پر گامزن ہے ، سارہ الامیری

خلیج اردو
23 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات اگلے پچاس سالوں میں خلا کا عالمی کھلاڑی بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ سیارہ زہرہ اور ایسٹروڈ بیلٹ کی پٹی کو دریافت کرنے کیلئے ملک کا نیا بین الصوبائی سفر خلائی علوم کے حوالے سے نجی شعبے کو موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر مملکت برائے اعلی ایڈوانس ٹیکنالوجی اور متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی کی چیئر پرسن سارہ یوسف الامیری نے حال ہی میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کی خلائی صنعت معاشی ترقی اور خوشحالی کا ایک اہم محرک بن سکتی ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی میں اسپیس بزنس فورم سے اہم خطاب کے دوران الامیری کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ متحدہ عرب امارات خلائی صنعت میں عالمی کھلاڑی بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلا جدت کی اگلی سرحد کی نمائندگی کرتا ہے۔ مشتری اور مریخ کے درمیان زہرہ اور ایسٹروڈ بیلٹ کو دریافت کرنے کا ہمارا مشن ترقی کیلئے ایک محرک ثابت ہوگا جو نجی شعبے کو خلائی علم منتقل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس کوشش میں متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کاروباری افراد اور نئی کمپنیوں کو خلائی علم کی دوڑ میں داخل ہونے کا موقع ملے۔

خلائی صنعت کو مزید وسعت دینے کیلئے مقامی اور عالمی شراکت دار ملکر ایک پرکشش اور مسابقتی ایکو سسٹم کو جنم دے گی جو کاروباری انوویشن کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button