متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

دبئی ایکسپو 2020 میں قائم پاکستانی پویلیئن میں نوکریوں کے بہترین مواقع

خلیج اردو آن لائن:
دی ٹریڈ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو2020 میں اپنے پویلیئن کے لیے کانٹریکٹ پر ماہر افراد کی ضروت ہے۔ ان آسامیوں کی تنخواہیں 8 ہزار سے 10 ہزار درہم ماہانہ کے درمیان ہے۔
ٹٰی ڈی اے پی درج ذیل آسامیوں کے لیے بھرتیاں کر رہی ہے:

ڈپٹی ڈائریکٹر ہاسپٹیلیٹی:
اہلیت: اس نوکری کے لیے اپلائی کرنے والوں کے پاس ہاسپٹیلیٹی مینجمنٹ/مارکیٹنگ/ پبلک ریلیشنز/ایونٹ مینجمنٹ یا ایسی کی کسی مضمون میں ایم اے کی ڈگری ہونی چاہیے۔
حد عمر: زیادہ سے زیادہ 55 سال
تجربہ: متعلقہ فیلڈ میں کم از کم 10 سال تجربہ
تنخواہ: 10 ہزار درہم ماہانہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فار پروگرامنگ اینڈ مارکیٹنگ:
تعلیمی قابلیت: مارکیٹںگ، ایڈورٹائزینگ یا ملتی جلتی فیلڈ میں ماسٹرز کی ڈگری۔
عمر: زیادہ سے زیادہ 35 سال
تجربہ: بڑے شوز اور تقریبات کی پلاننگ کا 5 سالہ تجربہ
تںخواہ: 8 ہزار درہم ماہانہ

ایڈمنسٹریشن اسسٹنٹ:
تعلیمی قابلیت: اکاؤنٹنگ یا فائنانس میں ایم اے۔  مزید برآں، انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ کا علم ہونا ضروری ہے۔
تجربہ: متعلقہ فیلڈ میں 5 سالہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔
عمر: زیادہ سے زیادہ 35 سال
تنخواہ: 8 ہزار ماہانہ

درخواست بھیجنے کا طریقہ کار:
درج بالا آسامیوں پر درخواست جمع کروانے کے خواہشمند افراد اپنی سی اور کورنگ لیٹر کونسلر جنرل آف پاکستان، دبئی میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر کو جمع کروائیں۔
درخواستیں جمع کروانے کی آخر تاریخ 1 مارچ 2021 ہے۔
سرکاری ملازمین کو درخواست کے ساتھ این او سی بھی جمع کروانا ہوگا۔
نوٹ: یہ تمام نوکریاں کانٹریکٹ پر ہوں گیں جو کہ ایکسپو 2020 کے اختتام تک جاری رہیں گی۔  جکبہ ایکسپو 2020 یکم اکتوبر 2021 سے شرو ہوکر 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button