متحدہ عرب امارات

دبئی کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی: کرایہ دار اپارٹمنٹس میں واپس جانے سے قاصر، حکام نے متبادل رہائش تلاش کرنے کا مشورہ دے دیا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہفتہ کو النہدہ عمارت میں لگنے والی آگ کے باعث تاحال مکین پھنسے ہوئے ہیں اور ہدایات ملنے کے بعد اب وہ متبادل رہائش کی تلاش میں ہیں۔

ان میں سے کچھ نے ہفتہ کی دوپہر تقریباً 2.45 بجے النہدہ ون میں ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ میں اپنا سامان کھو دیا۔

حکام کے مطابق دبئی سول ڈیفنس نے آگ پر قابو پالیا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو میں عمارت کے کرایہ دار سمیر نے کہا کہ وہ دوسرے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہو رہے ہیں کیونکہ آگ لگنے کے بعد ان کا فلیٹ رہنے کے قابل نہیں رہا اوت بہت گندا ہوا ہے۔

اپنی بیوی کے ساتھ اسی عمارت میں مقیم ایک اور رہائشی عشام بھی متبادل رہائش کی تلاش میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں اور ایک کمرے میں رہ رہے ہیں جسے میری بیوی کے دوست نے ترتیب دیا ہے۔ ہم مناسب متبادل رہائش کی تلاش میں ہیں۔
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button