متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : ریاض کے قریب کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے

خلیج اردو 07 دسمبر 2021
ریاض : جمعہ کے روز سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ایک کار حادثے میں ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق بھارت سے تھا۔ حادثے میں ایک سعودی شہری بھی ہلاک ہوا۔

جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ کے قریب بی پور سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ پنڈی کاسالکنڈی محمد جابر، اس کی بیوی شبنا اور ان کے تین بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

سعودی گزٹ کے مطابق یہ سانحہ ریاض سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ریاض بیشا روڈ پر الرین کے مقام پر پیش آیا۔ عبداللطیف جمیل کمپنی کے ملازم جابر کا جبیل سے جازان میں کمپنی کی برانچ میں تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ اپنے کام کی نئی جگہ پر جا رہا تھا کہ ان کی کرولا گاڑی سامنے سے آنے والی ٹویوٹا لینڈ کروزر سے ٹکرائی۔

جب جابر کے رشتہ دار ان سے فون پر رابطہ قائم کرنے میں ناکام رہے تو یہ خبر سامنے آئی۔ حکام کی جانب سے بعد ازاں تلاشی اور تفتیش کے نتیجے میں ہائی وے پر ان کی تباہ شدہ کار کا پتہ چلا جس کے بعد اسپتال میں ان کی لاشوں کی شناخت کی گئی۔

لازمی رسمی کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں بھارت روانہ کر دی جائیں گی۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button