متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ صرف پانچ گھنٹوں میں حاصل کیجئے ، چھ مراکز میں صرف 250 درہم میں ٹیسٹ کرائیں

خلیج اردو
14 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں صحت سروس کمپنی سیہا نے اعلان کیا ہے کہ صرف پانچ گھنٹوں میں چھ مراکز سے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کیجئے۔

یہ نتائج اعلی مرکزی سنٹرز جن میں مدینت زاید جبکہ سیہا کہ مدینت زید ، گایتھی ، ڈیلما ، لیوا اور مارفا میں سی ای ایچ اے کرونا ٹیسٹ سروس سینٹرز شامل ہیں۔

جو افراد پانچ گھنٹوں میں ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں پیشگی اڑھائی سو درہم ادا کرنے ہوں گے جب وہ اپنے سکریننگ اپوائنٹمنٹ سے پہلے ادا کرنا ہوگا۔

الدھفرا میں سروسز سنٹرز 12 گھنٹوں کیلئے کھلے گا جو صبح اٹھ بجے سے شام اٹھ بجے تک کھلے رہے گا۔ میدنت زاید میں صبح اٹھ سے رات دس بجے تک مرکز کھلے رہے گا۔

جو لوگ اپنے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنا چاہیتے ہیں انہیں بذریعہ ایس ایم ایس ، الہوسن اپلیکیشن یا سیہا کے اپلیکیشن سے نتیجہ ملے گا۔

الدھفرا اسپتال کرونا وائرس سے متعلق خصوصی سروسز دیتے ہیں جو مدينت زايد، گایتھی ، ڈیلما ، صلا ، لیوا اور مارفا میں پورے ادفرا کے علاقے کو کوریج فراہم کرتے ہیں۔

اس کیلئے روزمرہ کے حساب سے 3,500 کے ٹیسٹ کیے جانے کی گنجائش ہے۔ اپوائنٹمنٹ کیلئے سیہا کے اپلیکیشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کو ممکن بنانے کیلئے الدفرا کے علاقے میں تمام سکریننگ سروسز سنٹرز جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں۔

Source : Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button