متحدہ عرب امارات

دُبئی اور شارجہ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری

کورونا کی وبا کے باعث امارات بھر میں رواں سال کے دوران ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی بُری طرح متاثر ہوا جس کے باعث مسافروں کو سستا سفر کرنے میں شدید دُشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب آہستہ آہستہ بس روٹس بحال ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ شارجہ اور دُبئی کے درمیان روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں، تاہم کچھ روٹس بند ہونے کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جو اب ختم ہونے والی ہے۔

کیونکہ RTA نے اتوار سے دبئی اور شارجہ کے درمیان دو بس روٹس کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور شارجہ کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے باہمی صلاح مشورہ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ دونوں اماراتی ریاستوں کے مابین دو انٹرسٹی بس روٹس کو 27 دسمبر 2020ء یعنی کل سے دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

بحال ہونے والا پہلا روٹ E306 ہے۔
اس روٹ پر بسیں الغبیبہ بس ڈپو دبئی سے سفر کا آغاز کریں گی اورالمضار سے ہوتے ہوئے شارجہ کے الجبیل بس اسٹیشن پر جا کر ان کا سفر ختم ہو گا۔اس روٹ پر چھ ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی جن کے سفر کا دورانیہ 20 منٹ پر محیط ہو گا۔ جبکہ دوسرا بحال ہونے والا روٹ E307 ہے۔ اس پر بھی 6 بسیں چلیں گی۔جن کا سفر ڈیرہ سٹی سنٹر بس اسٹیشن دبئی سے شروع ہو گا اور ال اتحاد روڈ سے گزرتے ہوئے شارجہ کے الجبیل بس اسٹیشن پر ختم ہو گا۔

اس روٹ پر سفر کا دورانیہ بھی بیس منٹ پر مشتمل ہوگا جس پر روزانہ 1500 افراد سفر کر سکیں گے۔RTA کی جانب سے مزید دو روٹس بھی بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بسوں میں کوروناکے پھیلاوٴ سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیے جائیں گے۔جبکہ مسافروں کو بھی ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button