متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا نیا ویک اینڈ پلان: بینک ہفتےمیں چھ دن کام کرینگے

خلیج اردو 9 دسمبر 2021

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو  جمعہ سمیت ہفتے میں چھ دن کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو بھیجوائے گئے سرکلر میں عوام کو ہفتے میں چھ دن روزانہ پانچ گھنٹے سروسز مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بینکس ملک میں نئے قوانین کے مطابق اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔تبدیلیاں دو جنوری 2022 سے نافذ العمل ہونگی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button