متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

متحدہ عرب امارات کا یمن میں امریکی سفارتخانے پر خوثی باغیوں کے حملے کی مذمت

خلیج اردو 24نومبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے یمن میں امریکی سفارتخانے پر باغیوں کے حملے اور عملے کو یرغمال بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔خارجہ امور کی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں حملے کو مجرمانہ فعل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے باغیوں سے فوری طور پر یرغمال عملے کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

خارجہ امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ ملیشیا کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کی عکاسی کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو خوثی باغیوں کی جانب سے علاقائی سلامتی کو نقصان پہچانے کے اقدامات کیلئے سخت موقف اختیار کرنا ہوگا۔

 

متحدہ عرب امارات نے اقوام عالم سے یمن اور اسکی عوام کی سلامتی کیلئے جامع سیاسی حل کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button