متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان اپنے نومولود جڑواں بچوں کو ڈربی ریس جیتنے والے گھوڑے سے ملوانے لے کر گئے، تصویریں دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ولی عہد شہزادے اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود جڑواں بچوں کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ شیخ ہمدان اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں شیخ ہمدان کو اپنے جڑواں بچوں راشد اور شیخہ کو گود میں اٹھائے گوڈولفن اصطبل کے پاس کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیخ ہمدان نے اپنے بچوں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا "تعلیم و تربیت جلد شروع ہو جانی چاہیے۔ راشد اور شیخہ ادایار (گھوڑے) سے ملنے آئے اور اس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا”۔

یاد رہے کہ ادایار آئریش گھوڑا ہے جس برطانیہ میں تربیت دی گئی۔ جس نے 2021 میں ہونے والی ایپسوم ڈربری ریس جیتی تھی۔

Source: Gulf Today.

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button