متحدہ عرب امارات

شارجہ میں سال 2021 کی پہلی سہ ماہی دوارن طلاق کے کیسز میں 50 فیصد کمی

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک نئی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران طلاقوں کے کیسز میں 49 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

شارجہ کے محکمہ شماریات کے مطابق اس سال جنوری اور مارچ کے مہینے میں طلاق کے 39 مقدمات رجسٹر ہوئے جبکہ سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں طلاق کے 77 کیسز رجسٹر ہوئے تھے۔

اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ شارجہ میں اسی عرصےکے دوران نئی شادیوں میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 624 نئی شادیاں ہوئیں جبکہ سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران یہ تعداد 523 تھی۔

مزید برآں، ان 39 طلاقومیں سے 25 طلاقیں امارتی جوڑوں کی ہوئیں، جن میں سے 9 جوڑے امارتی مرد اور غیر اماراتی خاتون پر مشتمل تھے۔جبکہ باقی جوڑے تارکین وطن پر مشتمل تھے۔ جبکہ اس عرصے میں ہونے والی شادیوں میں 355 شادیوں مقامی جوڑوں کی درمیان ہوئیں جبکہ 175 تارکین وطن جوڑوں نے شادیاں کیں۔

جبکہ اس 2020 میں اس عرصے کے دوران ہونے والی 77 طلاقوں میں سے 30 امارتی جوڑے تھے جبکہ 27 جوڑے تارکین وطن پر مشتمل تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button