متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے علاوہ کسی ملک کا ویکسینشن سرٹیفیکٹ الہوسن اپلیکیشن پر کیسے رجسٹر کیا جائے

خلیج اردو
15 ستمبر 2021
دبئی : نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی منجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے متحدہ عرب امارات سے باہر ویکسینشن حاصل کی ہو ، انہیں متحدہ عرب امارات کے الہوسن اپلیکیشن سے اس کی تصدیق کرانا ممکن ہوگا۔

اگر آپ نے کسی دوسرے ملک میں ویکسین حاصل کیے ہوں اور آپ متحدہ عرب امارات میں وہ تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں جو ویکسین لگوانے والوں کو دی جاتی ہے تو اس کیلئے مندرجہ ذیل مراحل سے گزرنا ہوگا۔

اگر آپ متحدہ عرب امارات کا سفر کررہے ہیں تو وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے آپ کو ہدایت دیتا ہے کہ آپ اپنی تفصیلاے آئی سی اے کی سمارٹ اپلیکیشن پر درج کریں۔ ایسا آپ smartservices.ica.gov.ae کی ویب سائیٹ پر بھی کر سکتے ہیں۔

اس کیلئے سب سے پہلے smartservices.ica.gov.ae وزٹ کیجئے اور وہاں پبلک سروسز پر کلک کیجئے۔ یہاں رجسٹر آرائیول پر جاکر فارم پر کیجئے۔ جب فارم پر کررہے ہوں تو اپنی ذاتی معلومات جیسے تاریخ پیدائش ، آمد کی تاریخ اور پی سی آر تیسٹ کی تفصیلات درج کیجئے۔

یہ سیاحوں کیلئے اختیاری ہے اگر وہ عوامی مقامات کی سیر اور دیگر فوائد سے مستفید ہونا چاہتے ہیں جو ویکسین شدہ افراد کیلئے ہے۔

این سی ای ایم اے کے مطابق صرف متحدہ عرب امارات کے تصدیق شدہ ویکسین کو ہی الہوسن اپلیکیشن پر دیکھایا جائے گا۔

مسافر آج پندرہ اگست سے ہی یہ رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ کی درخواست کی تصدیق ہو جائے تو آپ کی ویکسینشن اسٹیٹس کو الہوسن اپلیکیشن پر دیکھایا جائے گا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button