متحدہ عرب امارات

جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ ایسا نہیں تھا ، عمران خان کی سابقہ بیوی نے ان کے حالیہ بیان پر خاموشی توڑ دی

خلیج اردو
07 اپریل 2021
لندن : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیر اعظم کے حالیہ بیان پر خاموشی توڑ دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں جمائمہ نے عمران خان کے حالیہ متنازع بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ ایسے نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاید کسی نے عمران خان کے بیان کو غلط رنگ دیا ہے۔

عمران خان نے ایک لائیو ٹیلی تھون کے دوران بتایا تھا کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی وجوہات میں سے عورتوں کا سنگھار اور ان کا جسم بھی ایک وجہ ہے۔

اس خبر کی وجہ سے عالمی میڈیا میں کافی ہنگامہ ہوا اور عمران خان کے بیان کو عورتوں کے خلاف قرار دیا گیا۔ اس پر جواب میں جمائمہ نے کہا ہے کہ شاید عمران خان کی بات کا غلط مطلب لیا گیا ہے کیونکہ عمران خان کہتے تھے کہ پردہ مرد کی نگاہوں پر رکھنا چاہیئے عورت کے جسم پر نہیں۔

ساتھ میں جمائمہ نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ اور حوالہ دیا ہے جس میں مردوں کو مخاطب کرکے اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ اور مردوں سے کہو کہ اپنی نظر نیچیں رکھیں اور شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔

اس بیان پر ان کو کافی سراہا جارہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button