متحدہ عرب امارات

گجرات فسادات کا ذمہ دار مودی کو قرار دینے والی ڈاکیومینٹری بھارت میں بین کر دی گئی

خلیج اردو

بئی دہلی:بھارت نے گجرات فسادات کا ذمہ دار مودی کو قرار دینے والی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ڈاکیومینٹری کو پروپیگنڈا قرار دے کر پر پابندی ہی لگا دی۔

 

بی بی سی کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ‘ انڈیا: دی مودی کویسچن ‘ میں برطانوی دفترِ خارجہ کی ایک خفیہ رپورٹ کا حوالہ دے کر مودی کو گجرات میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

 

فلم میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ نریندر مودی  بطور وزیر اعلیٰ 2002 کے گجرات فسادات کو روکنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں ناکام کیوں ہوئے؟

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  فلم کی تیاری میں تمام ادارتی معیارات کا خیال رکھتے ہوئے منصفانہ تحقیق کی گئی اور دستاویزی فلم میں بی جے پی سمیت تمام حلقوں، عینی شاہدین اور ماہرین کی آراء کو بنیاد بنایا گیا۔

 

یہاں تک کہ بھارتی حکومت سے بھی رجوع کیا گیا لیکن مودی سرکار نے اپنا مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔ بھارت نے اس دستاویزی فلم کو پروپیگنڈا قرار دے کر پابندی لگا دی ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button