متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمت: سب سے زیادہ ڈیمانڈ کی جانے والی آسامیوں کے لیے دو لاکھ درہم تک تنخواہوں کا انکشاف

 خلیج اردو 20 نومبر

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز میں کمی کے ساتھ معیشت میں تیزی آنا شروع ہوگئی،کمپنیوں نے بھی نئے ملازمین رکھنا شروع کردئیے۔مختلف ویزہ اسکیموں اور اجازت ناموں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی غیرملکی ہنر مند افراد کے  لیے ملازمتوں کا حصول آسان بنا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ڈیمانڈ کی جانے والی ملازمتوں میں دس ہزار درہم سے لے کر دو لاکھ درہم تک تنخواہیں دی جارہی ہیں۔

مشرق وسطیٰ پیج گروپ کے علاقائی ڈائریکٹر جون ایڈے کہتے ہیں کہ دبئی 2020 ایکسپو کے کامیاب آغاز اور کرونا کی وبا کے دوران حکومت کی بہترین پالیسیوں اور اقدامات کے باعث ملک کی معیشت مستحکم رہی۔ کرونا کیسز میں کمی کے بعد متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوئے۔

:اس وقت متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ مطلوب آسامیاں یہ ہیں

بینکنگ اینڈ فنانشیل سروس
انویسٹمنٹ ایسوسی ایٹ
فائنانس مینیجر(انوسٹمنٹ)
3-انسٹیٹیوشنل اسکیل( ڈائریکٹر,ایسوسی ایٹ)
کمپلائنس منیجر
کارپوریٹ دیویلپمنٹ
ہول سیل بینکنگ ہیڈ کو 47000 درہم جبکہ رلیشن شپ آفیسر کو 25000 درہم تک تنخواہ ملے گی۔
کنسلٹنسی، اسٹریٹجی
کارپوریٹ اسٹریٹجی اینڈ ٹریننگ پروفیشنلز
بزنس پروجیکٹ اینڈ ٹرانسفارمیشن پروفیشنلز
اسٹرٹیجک پارٹنرشپ

ایکسٹرنل کسنلٹننگ
پبلک سیکٹر
ٹیک اینڈ ڈیجیٹل
کارپوریٹ سٹریٹجی اینڈ پلاننگ رنگ میں انٹری لیول ملازمت کیلئے 28 ہزار درہم ماہانہ ملتے ہیں جبکہ کسی شعبے میں اعلی پوسٹوں پر تعینات افسران ایک لاکھ بیس ہزار درہم تک تنخواہ لیتے ہیں۔
آئل اینڈ گیس
آپریشنز مینیجر
پروجیکٹ مینیجر َ
کمشنگ اور ڈپٹی کمشنگ منیجر
4-ڈیزائن مینیجر
اسٹیمیٹنگ اینڈ کوسٹ مینیجر
اس شعبے میں آپریشنز مینیجر چالیس ہزار سے پچاس ہزار درہم ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں جبکہ الیکٹریکل مینیجر کو 45 ہزار درہم تک تنخواہ ملتی ہے۔

پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن
پروجیکٹ ڈائریکٹر
پروجیکٹ مینیجر
رئیل اسٹیٹ ایسٹ مینجمنٹ
فیسلیٹیز مینجمنٹ
اس شعبے میں کلائنٹ کی طرف سے جنرل منیجر 65 ہزار سے ایک لاکھ درہم کے درمیان ماہانہ تنخواہ لیتا ہے جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر 80000 ہزار درہم تک تنخواہ لیتے ہیں۔
سیلز ایننڈ مارکیٹنگ(کنزیومر)
مارکیٹنگ مینیجر
کمرشل ڈائریکٹر
ریجنل سیلز مینیجر َ
اس شعبے میں جنرل مینیجر سیلز ز کی تنخواہ ساٹھ ہزار درہم سے شروع ہوتی ہے جو کہ ایک لاکھ بیس ہزار درہم تک جاتی ہے۔مارکیٹنگ مینیجر کی تنخواہ 55 ہزار درہم جبکہ فرینڈ مینیجر 18 ہزار سے 33000 ہزار درہم کے بیچ لیتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button