متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے ورک پرمٹ کے خواہشمندوں کی لائنیں لگ گئیں

یو اے ای کے ورک پرمٹ کے اجراء میں 53 فیصد اضافہ ہوگیا ‘ 2021ء میں نجی شعبے کے لیے 15لاکھ ورک پرمٹ جاری کیے گئے

متحدہ عرب امارات کے ورک پرمٹ کے اجراء میں 53 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوگیا ، نئے لیبر قانون سے توقع ہے کہ ہنر کے لیے عالمی منزل کے طور پر ملک کی حیثیت کو تقویت ملے گی ۔ خلیجی میڈیا کے مطابق انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے 2021ء میں نجی شعبے کے لیے 1.5 ملین ورک پرمٹ جاری کیے، جو 2020 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے ۔

اس حوالے سے ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ گزشتہ سال کووِڈ 19 پھیلنے کے دوران بھی نمایاں اضافہ متحدہ عرب امارات کی موثر حکمت عملیوں اور معیشت کو فروغ دینے اور کام کی جگہ کی مسابقت کو بڑھانے کے منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے ، سال 2021ء کو اقتصادی بحالی کا سال قرار دیا گیا کیوں کہ متحدہ عرب امارات نے آجروں اور کارکنوں کی مدد کے لیے اقدامات کا آغاز کیا ۔

وزارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً 402,000 ورک پرمٹ جاری کیے گئے تھے ، جو 2020ء کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے جس میں تقریباً 379,000 پرمٹ جاری کیے گئے تھے جب کہ 2021ء کی دوسری سہ ماہی میں 2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں 423,000 اجازت نامے جاری کرکے 2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں 290 فیصد اضافہ دیکھا گیا ، 2020 میں اسی مدت کے دوران جاری کیے گئے 108,000 اجازت نامے جری کیے گئے تھے ۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت نے 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران تقریباً 320,000 اجازت نامے جاری کیے، جو 2020 کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے، جب تقریباً 219,000 اجازت نامے جاری کیے گئے تھے جب کہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی تک ورک پرمٹس کی تعداد تقریباً 403,000 تک پہنچ گئی ، جو کہ 2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کرتی ہے، جب تقریباً 300,000 پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button