متحدہ عرب امارات

گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی میلہ : یہ مرسڈیز بینز آپ کا ذہن پڑھ سکتا ہے

خلیج اردو
19 اکتوبر 2021
دبئی : یہ گاڑی جو آپ کا مائینڈ پڑھ سکتی ہے، آپ سوچ سکتے ہوں گے کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ لیکن ایک جرمن کار میجر نے آگے بڑھ کر ایسا ہی کیا ہے۔ کمپنی نے ایک مکمل دھات اور نٹس اینڈ بولٹ مشین بنائی ہے جو لفظی طور پر آپ کے دماغ کو پڑھ سکتی ہے اور اس کی ہدایات پر عمل کر سکتی ہے۔

مرسڈیز بینز گائٹکس 2021 میں اتصالات پویلین میں ویژن اے وی ٹی آر نامی ذہن کو چکرا دینے والی کار نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔۔

یہ گاڑی ایسی ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو آپ کو بعض کاموں کو صرف ان کے بارے میں سوچ کر انجام دینے کی اجازت دیتی ہے۔ اس کیلئے کرنا یہ ہوگا کہ ڈرائیور ذہن پر قابو پانے والا ڈیوائس پہنیں گے اور ایک ہیڈ بینڈ جو ڈرائیور کے ذہن میں پڑھتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی تصوریری منظر کشی پر مبنی ہے جس میں ڈیجیٹل ڈیش بورڈ ہے۔ مرسیڈیز بینز اے جی کے ٹیکنیشن فرینک وائمر نے کہا کہ بی سی آئی یعنی برین کمپیوٹر انٹرفیس ڈیوائس کسی ہیڈ بینڈ کی طرح صارفین کے سر پر پہنا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دماغ میں چلنے والے عوامل کو ریکارڈ کرکے یہ ڈیوائس دماغ کی سرگرمی کو ریکارڈ اور اس کی پیمائش کر سکتا ہے۔ جب کوئی صارف ڈیش بورڈ پر مخصوص روشنی پر توجہ مرکوز کرتا ہے تو یہ ڈیوائس اس کا پتہ لگا سکتا ہے اور ایک خاص عمل سر انجام دے سکتا ہے۔

اب جیسے کہ یہ آپ کا دماغ پڑھ سکتا ہے تو اگر آپ نے اسٹیرنگ وہیل پکڑنے کا خیال کیا تو اس میں اسٹیرنگ کی جگہ ایک سنٹرل کنٹرول پیڈ ہے۔

یہ ڈیوائس اس کار کا مرکز ہے ، گاڑی شروع کرنے کیلئے ڈیوائس کو روٹیٹ کیا جاتا ہے۔ مرسڈیز بینز ویژن اے وی ٹی آر بینز اس شو کی جان ہے اور ایک جھلک کیلئے سینکڑوں زائرین کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ کلٹ مووی اے وی ٹی آر سے متاثر ہوکر گاڑی تمام جدید گھنٹیاں اور سیٹی بجاتی ہے ۔

گاڑی کو ماحول دوست بنایا گیا ہے۔ اس گاڑی کے سیٹ سمندر سے حاصل ہونے والے مواد کے ری سیکلنگ سے حاصل شدہ ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button