خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی آنے والوں میں مسلسل اضافہ ، تعداد 7ء7 لاکھ سے زائد ہوگئی

خلیج اردو: یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی ایکسپو 2020 دبئی میں اب تک ٹکٹ کے ذریعے آنے والے 7 لاکھ 71 ہزار 477 مہمانوں کا خیرمقدم کیا جاچکا ہے جبکہ اس نمائش کے ابتدائی دس ایام میں 4 لاکھ 11ہزار 768 حاضرین ٹکٹس پر یہاں آئے تھے – ایکسپو میں ابتدائی پندرہ ایام کے دوران آنے والے حاضرین اور مہمانوں میں سے تقریبا نصف سیزن پاس کے حامل تھے ، ایک لاکھ سے زائد افراد یہاں دو یا اس سے زائد بار آچکے ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد یہاں تین یا اس سے زائد بار آئے ہیں ۔ یہ صورتحال عرب دنیا کے سب سے بڑے اس ایونٹ کیلئے لوگوں میں پائی جانے والی کشش کا ثبوت ہے – مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوبی ایشیائی خطہ کی یہ پہلی عالمی نمائش اس حوالے سے بھی نمایاں ہے کہ یہاں اب تک آنے والے مہمانوں اور سیاحوں کا تعلق دنیا کی 181 قوموں سے ہے جوکہ اس نمائش میں شریک 192 ممالک کی تعداد سے فقط 11 کم ہے – حاضرین اور مہمانوں کی آمد سے متعلق یہ اعداد و شمار ٹکٹ پر آںے والوں سے متعلق ہیں تاہم اس میں نمائیندے ، وفود ، عالمی شرکاء مہمانوں ، شراکت داروں و متعلقہ فریقین اور ایکسپو عملہ کی تعداد شامل نہیں ہیں – ایکسپو 2020 دبئی نے 31 مارچ 2022 تک جاری رہنا ہے ۔ یہاں موجود 200 سے زائد پویلینز ، بے شمار دیگر پرکشش مواقع ، حاضرین کو بھرپور دعوت دے رہے ہیں ۔ یہاں روزانہ کی بنیاد پر 60 سے زائد ہونے والے ایونٹس ، پینل مباحثوں ، ثقافتی پروگرامز کے علاوہ اور بھی بہت کچھ دیکھنے کیلئے موجود ہے – اس ایکسپو کو ورچوئل انداز میں دیکھنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے اور یکم اکتوبر کو اس کے افتتاح کے بعد سے اب تک اسے 93 لاکھ ڈیجیٹل حاضرین دیکھ چکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے یہ تعداد 78 لاکھ رہی تھی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button