متحدہ عرب امارات

قانون کے بارے میں جانیئے ، اگر کورونا وائرس کی وجہ سے آپ کی ملازمت ختم ہوئی ہے تو آپ کو متحدہ عرب امارات میں یہ حق حاصل ہے

خلیج اردو
06 دسمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اگر آپ قانون کے بارے میں جانتے ہیں تو جہاں بہت سی پیچیدگیوں سے آپ بچ سکتے ہیں وہاں آپ کیلئے آسانیاں بھی ہیں۔ خلیج ٹائمز سے ایک صارف نے سوال پوچھا ہے جس کا جواب آپ کیلئے سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔

سوال: میں لامحدود دورانیے کے معاہدے پر دبئی میں ایک کمپنی میں ملازمت کررہا تھا لیکن اس سال مئی کے آخر تک مجھے کمپنی نے ایک مہینہ پیشگی نوٹس دے کر نوکری سے نکلالا گیا،
۔اب میرا آجر میری ہندوستان واپسی کیلئے فلائٹ ٹکٹ بک کرنے کے قابل نہیں ہے۔ کیا اس وقت تک کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہے کہ جب تک مجھے گھر واپسی کا ٹکٹ نہ دیا جائے ، میری رہائش کی فراہمی کمپنی کی جانب کی جائے؟ اگر نہیں تو کیا میں اس طرح کے الائونسز کی درخواست کرسکتا ہوں؟ اگر فرم یہ الاؤنس جاری کرتی ہے تو ، کیا یہ میرے اینڈ آف سروس کے فوائد سے کٹوتی کی جائے گی؟

جواب : 2020 کی وزارتی قرارداد نمبر 279 جو کورونا وائرس پھیلنے پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر کے اطلاق کے دوران نجی شعبے کے قیام میں ملازمت استحکام سے متعلق ہے ، کا قانون موجودہ کوویڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے کسی ملازم کی برطرفی کے بارے میں خاموش ہے۔ تاہم آپ کا آجر آپ کی بنیادی تنخواہ کو چھوڑ کر رہائشی الاؤنس اور دیگر الاؤنس ادا کرنے کا پابند ہوسکتا ہے ۔ جب تک کہ آپ ملک چھوڑ کر نہ جائیں یا جب تک آپ کو متحدہ عرب امارات میں کوئی نیا روزگار نہ ملے ، آپ کا آجر ان ادائگیوں کیلئے پابند ہو سکتا ہے۔

یہ 2020 کے وزارتی قرارداد نمبر 279 کے آرٹیکل 3 کے مطابق ہے ، جس میں کہا گیا ہے مذکورہ احتیاطی اقدامات سے متاثرہ اسٹیبلشمنٹ یا کمپنی جن کو غیر ملکی ملازمین کی ضرورت سے زیادہ ان کیلئے کام کرنے کا اختیار ہے ، اپنے اعداد و شمار میں درج کریں گے۔ ورچوئل لیبر مارکیٹ کا نظام دیگر اداروں کی ضروریات کے مطابق ان کی سرکولیشن کو ممکن بنائے گا بشرطیکہ کہ ان ملازمین کے ساتھ ان کی ذمہ داری رہائش کے لحاظ سے یکساں رہے اور تنخواہ کے علاہ ان کے تمام حقوق کی تکمیل کریں جب تک کہ وہ ملک چھوڑ نہ جائیں یا انہیں ایک اور اسٹیبلشمنٹ کیلئے کام کرنے کی ترغیب نہ ہو۔

مزید برآں آپ کا آجر اس پوزیشن میں نہیں ہوسکتا ہے کہ اگر آپ ہندوستان سفر نہ کریں تب تک اگر آپ نے رہائش اور روزانہ کے اخراجات کیلئے آپ کو ادائیگی کی ہے تو آپ کو سروس کے اختتامی فوائد میں سے کوئی رقم کم نہیں کرسکتی ہے۔ تاہم اگر آپ کو کسی بھی قرض یا پیشگی ادائیگی کیلئے اپنے آجر کو کسی دوسری قسم کی رقم ادا کرنا پڑتی ہے ، تو آجر کو حق حاصل ہے کہ وہ آپ کے end services کے فوائد سے کٹوتی کرے۔ یہ روزگار قانون کے آرٹیکل 135 کے عین مطابق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آجر ملازم کے اختتامی خدمت معاوضے میں سے اس کی وجہ سے کسی بھی رقم میں کٹوتی کرسکتا ہے۔

آپ اپنے آجر کو بتا سکتے ہیں کہ آپ ملک سے باہر جانے یا متحدہ عرب امارات میں نیا روزگار نہ ملنے تک رہائشی الاؤنس اور دیگر امداد کے مستحق ہیں۔ اگر آپ کا آجر آپ سے متفق نہیں تو آپ وزارت انسانی وسائل اور امارات سے مزید مشورے طلب کرسکتے ہیں اور اگر ضروری ہوا تو اپنے آجر کے خلاف شکایت درج کرسکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button