متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن : دبئی کے گولبل ویلج نے 3 نئے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیئے

خلیج اردو
06 دسمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کے 49 ویں قومی دن پر دبئی کے گلوبل ویلج نے لمبے ہفتے کے اختتام پر تین نئے ورلڈ گینس بک ریکارڈ قائم کر دیئے ۔

گلوبل ولیج کے سی ای او بدر انواہی کا کہنا ہے کہ”یہ سال ہماری تاریخ کا ایک خاص موقع جس میں کورونا وائرس کے چیلنج کے ہوتے ہوئے ہم نے پوری دنیا کے مہمانوں اور شراکت داروں کا خیرمقدم کیا ہے۔ بے شک یہ امارات کیلئے قابل فخر ہے ۔

انہون نے کہا کہ گلوبل ولیج منفرد ثقافتی تجربات کی پیش کش کیلئے مشہور ہے۔ ہماری تاریخ کو خراج تحسین پیش کرنے والے علامتی آرٹ تنصیبات سے لیکر روایتی اوپیریٹا تک کو بے حد سراہا گیا۔ ہم بہت سارے مہمانوں کے مثبت ردعمل اور ان کے شاندار استقبال سے خوش ہورہے ہیں جنہوں نے ہفتے کے طویل وقفے میں ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ انواہی نے خلیفہ حسن الدارائی کے ساتھ اسٹیج شیئرنک کو قابل فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاندار آتش بازی کا بٹن” گلوبل ولیج میں ایک نئی روایت ہے کہ وہ افراد اور شخصیات کو ہر ہفتے روایتی آتش بازی کا آغاز کرنے کا اعزاز دے کر مناتے ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات کے سات امارات کا اتحاد اور ثقافتی تنوع سات آرٹ کی تنصیبات کے ساتھ منایا گیا۔عربی اسکوائر میں تقریبا سو رنگین فالکن یعنی متحدہ عرب امارات کا قومی پرندہ موجود تھا۔ فالکنز باقی سیزن کیلئے بھی عربی اسکوائر میں موجود رہیں گے۔ نیا فیسٹٹا اسٹریٹ قومی رنگوں میں شاندار دھنک سے مزین تھا۔ اس بئے اسٹریٹ میں گلوبل ولیج کے مشہور اسٹریٹ فوڈ کیوسکس موجود ہے۔

سلیبریشن واک پر ساتھ امارات کے اتحاد کے قومی رنگوں کو علامتی چٹانوں کی شکل میں پھرویا گیا۔ کیوسک اسٹریٹ کے قریب متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کے رنگوں میں مہمانوں کے ساتھ تصویر بنانے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔ آخری تین آرٹ کی تنصیبات کے ساتھ ، گلوبل ولیج نے تقریبات کے دوران مزید تین گینز ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے پرچم موزیک بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات کے 1000 جھنڈوں کو ملایا گیا تھا۔ یونین کے رنگوں میں اندراج کے 9،200 ٹکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے گیٹ آف ورلڈ کو 50 مربع میٹر پر بنایا گیا تھا۔ ایک کمپنی کے ساتھ شراکت میں سب سے بڑی بوتل کیپ بنانے کیلئے 14،000 سے زیادہ بوتل کیپس استعمال کی گئیں۔ بوتل کے ڈھکن Dgrade کو وہیل چیئروں کے حصوں میں ریسائکل کرنے کیلئے عطیہ کیے گئے ہیں۔

گلوبل ولیج متحدہ عرب امارات کی سلور جوبلی سیزن کے اعزاز میں گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 25 ریکارڈ توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس ہفتے کے کارناموں کے بعد گلوبل ویلج ان ریکارڈ کو توڑنے کیلئے پرامید ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button