متحدہ عرب امارات

دبئی: تارک وطن نے خاتون کو شادی کا جھانسا دے کر لاکھوں درہم ہتھیا لیے

 

خلیج اردو آن لائن

دبئی کی ابتدائی عدالت نے خاتون کو شادی کا دھوکا دے کر 2 لاکھ 35 ہزار درہم ہتھیانے والے شخص پر فرد جرم عائد کردی۔

مدعاعلیہ پر الزام ہے کہ اس نے اماراتی شہری بن کر خاتون کو شادی کا جھانسا دیا اور پھر دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے اسے دو لاکھ پینتس ہزارد رہم اور 11 چیک دینے پر مجبور کیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 45 سالہ یمنی  نے خاتون کے ساتھ شادی کا وعدہ کر کے اس سے لاکھوں درہم کا فراڈ کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے خاتون کے سامنے خود کو ایک اماراتی ظاہر کیا اور اسے اپنا جعلی نام بھی بتایا۔ جس کے بعد اس شخص نے خاتون سے نئے گھر کی تزئین و آرائش اور مالی مشکلات کے نام پر پیسے مانگے۔

مدعاعلیہ نے خاتون کو دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے پیسے نہ دیے تو وہ اس کی تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دے گا۔ اس نے خاتون کو دھمکی دی کہ وہ اس کی بھیجی ہوئی ویڈیو لیک کر کے اسے بدنام  کر دے گا۔

خیال رہے کہ یہ مقدمہ 28 اگست کو البرشا پولیس تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے تفتیشی کے دوران بتایا کہ وہ مدعا علیہ سے میرج ویب سائٹ پر ملی تھی۔ اس شخص نے خود کو امارتی ظاہر کیا۔ اس نے گزشتہ سال اپریل میں خاتون کو پروپوز کیا اور یوں دونوں کی دوستی گہری ہوتی گئی۔

خاتون نے مزید بتایا کہ” مدعا علیہ نے اس سے کئی بار پیسے منگے اور میں اس کی مدد کر دیا کرتی تھی۔ میں نے اسے کرایہ ادا کرنے اور دیگر معاملات کے لیے کئی چیک دیے”۔

مزید برآں، متاثرہ خاتون نے تفتیشی اہلکار کو بتایا کہ اس نے مدعا علیہ کو شادی سے متعلق بات کرنے کے لیے پنے بھائی کا نمبر بھی دیا تھا۔

خاتون نے تفتیشی کو اپنا موبائل فون دیا جس میں واٹس ایپ پر دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا ریکارڈ موجود تھا۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ مدعاعلیہ متاثرہ خاتون سے کئ بار قرض مانگ چکا ہے۔

تاہم، مقدمے کی سماعت 18 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button