متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کی گلوبل مارکیٹ نے بھی ہفتہ اور اتوار پر ویک اینڈ کا اعلان کر دیا

خلیج اردو 27 دسمبر2021

ابوظہبی:ابوظہبی کی گلوبل مارکیٹ نے سوموار سے جمعہ تک ہفتہ وار کام کے دن مقرر کر دیئے۔ نئے شیڈیول کے مطابق اب ابوطہبی گلوبل مارکیٹ میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔نئے شیڈیول کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

 

نئے شیڈیول کا مقصد متحدہ عرب امارات کے تجارتی مراکز اور مالیاتی اداروں کو عالمی میڈیوں اور اداروں کے قریب لانا ہے۔متحدہ عرب امارات کی اقتصادی و معاشی حکمت عملی کی حمایت کا مقصد ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کی جانب سے ترقی کے نئے موقع پیدا کرنا،بین القوامی تجارت کو تیز کرنا اور ایشیا ، یورپ اور امریکا کے ٹائم زون میں کام کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

 

ساڑھے تین ہزار سے زائد رجسٹرڈ اداروں اور ترقی کی مضبوظ پائپ لائن کے ساتھ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ بین الاقوامی اداروں او سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش، اور قابل رسائی مرکزبن چکا ہے۔

 

ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے چیئرمین احمد جاسم الزابی کہتے ہیں کہ اے بی جی ایم  بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے ایک قابل اعتماد اور اہم مرکز بن چکی ہے۔ای بی جی ایم سرمایہ کاروں کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مقاصد کو مزید بڑھا رہی ہے۔ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے کام کے دنوں میں تبدیلی سے عالمی منڈیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور مسابقت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ اس سے دونوں جانب کے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی بھی ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button