متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن راشد چیریٹی اسٹیبلشمنٹ نے امدادی سامان سے بھرا جہاز افغنانستان بھیج دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے احکامات کے مطابق محمد بن راشد چیریٹی اسٹیبلشمنٹ نے کھانے پینے کی اشیاء سے بھرا جہاز انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر افغانستان روانہ کر دیا۔

انسانی اور ثقافتی امور کے لیے شیخ محمد کے مشیر اور اسٹیبلشمنٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے وائس چیئرمین ابراہیم بوملہ نے بتایا کہ یہ طیارہ افغانستان جانے والی امدادی پروازوں کے سلسلے میں پہلا ہے۔

براہیم بوملہ نے مزید بتایا کہ ان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جانے والی کوششوں کا مقصد افغانستان میں موجود صورتحال میں پیدا ہونے والے خوراک کے بحران کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طیارے کے ذریعے کھانےپینے کی اشیاء اور مختلف اقسام کے کپڑے افغانستان بھجوائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شیخ محمد چیریٹی اسٹیبلشمنٹ انسانی امداد کی مد میں 8 طیارے افغانستان بھجوائے گی اور ہر طیارے میں 15 ٹن کھانے پینے کی اشیاء ہوں گیں۔ انہوں نے امداد ٹرانسپورٹ کرنے پر دبئی ایوی ایشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button