متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کی نئی خطرناک لہر ، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

خلیج اردو
28 دسمبر 2020
اسلام آباد : کورونا وائرس کی خطرناک قسم کی اطلاع کے بعد جہاں مختلف ممالک نے سفری پابندیاں عائد کیں ہیں وہاں سعودی عرب میں پاکستانیوں کو ملک واپس آںے میں کافی مشکلات ہیں جس میں آسانی کیلئے حکومت نے فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے پی آٗی اے کی خصوصی پروازوں کے ذرئعے ان پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ تب ہوا جب سعودی عرب نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک کے شہری چارٹڈ طیاروں میں ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔

ڈان ڈاٹ کام نے ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کے بیان کا حوالا دے کر بتایا ہے کہ پی آئی اے پاکستانیوں کو ملک واپس لینے کیلئے خصوصی پروازیں چلائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فلائیٹس اگرچہ وسائل کا ضیاع ہے لیکن پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا بھی نہایت اہم ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے کارگو سروس بھی چلائے گی۔

ایک سرکولر میں سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرلائن اب سعودی عرب کے علاوہ شہریوں کو ملک واپس لائے گی۔ یہ اقدام کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدام کے تحت لیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button