متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثرہ افراد کی تصدیق کر دی

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکام نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہونے والے افراد کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی قسم سے متاثر افراد بیرون ملک سے یو اے ای آئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات حکومت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی کا منگل کے روز کووڈ 19 کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ "برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے ایمرجنسی اور ہیلتھ سیکٹر کی جانب سے جاری مسلسل تفتیش کی روشنی میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ملک میں محدود پیمانے پر کورونا کی نئی قسم کے کیسز موجود ہیں”۔

ڈاکٹر حمادی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر حمادی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے کورونا کی نئی قسم کے خلاف مؤثر ہونے کا امکان موجود ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button