متحدہ عرب امارات

دبئی: برج خلیفہ کے اطرف میں تین فیلڈ  ہسپتال قائم کر دیئے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے دبئی ڈاؤن ٹاؤن یعنی برج خلیفہ کے اطراف میں تین فیلڈ ہسپتال قائم کرنے بعد وہاں متعدد میڈیکل ٹیمیوں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ان فیلڈ ہسپتالوں کے قیام کا مقصد نئے سال کی تقریبات کے دوران سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ایمبولیٹری موبائل سروس کے ڈائریکٹر جاسم بن کلبان کا کہنا تھا کہ تمام فیلڈ ہسپتال جدید آلات سے لیس ہیں جو کہ تقریبات کے دوران کسی بھی ممکنا حادثے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ تمام ہسپتال تربیت یافتہ میڈیکل اسٹاف اور نرسیں مینج کریں گیں۔

ان ہسپتالوں میں تقریب کے دن 14 ڈاکٹر 35 نرسیں، انتظامیہ اور چار لاجسٹک ٹیمیں تعینات کی جائیں گیں۔

ان ہسپتالوں میں ای سی جی  مشینیں، انہیلر، آکسیجن سیلنڈر، سی پی آر مشینیں اور دیگر اہم مشینیں اور ابتدائی طبی امداد کی کٹس موجود ہوں گیں۔

اور یہ ہسپتال ڈی ایچ اے کے ہسپتالوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوں گے۔

مزید برآں، دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے لوگوں کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اور نئے سال کے موقعے پر نجی تقریبات میں مہانوں کی تعداد 30 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اور مہمانوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button