متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کا نیا قانون : تنخواہ ، نوٹس پیریڈ ، سالانہ چھٹیاں ، آپ کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں کیا ہونا چاہیئے؟

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کیے گئے نئے ملازمت کے قانون نے بے حد عمدہ ملازمت کی اصلاحات پیدا کیں ہیں۔ یہ نجی شعبے کے ملازمین کیلئے کسی غنیمت سے کم نہیں۔

ملازمت دینے والے آجروں کو اپنے موجودہ لامحدود دورانیے کیلئے ہونے والے معاہدوں کو تبدیل کرنے کیلئے 3 فروری 2023 کی آخری تاریخ دی گئی ہے۔ اب کے بعد جاری کردہ نئے کنٹریکٹ یا معاہدے 3 سال کیلئے محدود معاہدے ہوں گے۔

آج سے نئے لیبر قانون کے تحت متعارف کرائے گئے چھ ملازمتوں کے ماڈلز میں سے ہر ایک میں ملازمین اور آجروں کی ذمہ داریوں اور حقوق کو سنبھالنے کیلئے معاہدے جاری کیے جائیں گے۔ ان میں مشترکہ ملازمتیں، قلیل مدت اور طویل مدتی، عارضی، لچکدار اور انلائن کام کے معاہدے شامل ہیں۔

وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے کہا ہے کہ معاہدوں میں ملازمین، آجروں اور کام کی نوعیت کے بارے میں مکمل معلومات شامل کرنا لازم ہے۔ معاہدے میں کام کے اوقات اور ویک اینڈ کا ذکر ہونا ضروری ہے۔

ملازمت کے معاہدے میں جو معلومات لکھی جانی چاہئیں ان میں ملازمت یا پیشہ، شمولیت کی تاریخ، کام کی جگہ، آرام کے دن، کام کے اوقات، پروبیشن ، معاہدہ کی مدت، اجرت ، سالانہ چھٹی، نوٹس کی مدت اور معاہدہ ختم کرنے کا طریقہ کار شامل ہے۔

دیگر جو معلومات کنٹریکٹ لیٹر میں ہونے چاہیئے ، ان میں نام ، پتہ ، ملازم کا نام ، کام کی نوعیت ، بھرتی ہونے کی تاریخ اور تعلیمی قابلیت شامل ہے۔

وزارت کی جانب سے دیا جانے والا کوئی اور ڈیٹا لازمی طور پر کنٹریکٹ میں ہونا چاہیئے۔ ملازمین اور آجروں کو اجازت ہے کہ نئے قوانین کی شقیں ملازمت کے معاہدے میں شامل کیے جائیں۔

ہر تین سال بعد ملازمت کا معاہدہ قابل تجدید ہے اور یہ دونوں فریقین پر منحصر ہے کہ وہ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں یا برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ یہاں کی جانے والی ایکسٹنشن ملازم کے سروس کوالٹی میں شامل کی جائے گی۔

یہ دونوں فریقین کے اختیار میں ہے کہ وہ ایک سے دوسرے ورک ماڈل پر گفت و شنید کے بعد منتقل ہو سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button