متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں،پولیس نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

خلیج اردو 31 دسمبر 2021

دبئی:متحدہ عرب امارات بھر میں سال کے آخری روز گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔بارش سے جہاں موسم حسین ہوا وہی شہری بھی اسکو انجوائے کرنے کیلئے باہر نکل آئے۔

 

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم بھی صحرا میں سہانے موسم کا لطف اٹھاتے رہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر ویڈیو میں شیخ حمدان کو شہرا میں تیز بارش میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ولی عہد کے ہمراہ انکے دوست بھی موجود تھے۔

 

دبئی پولیس نے تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور پھسلن سے بچنے کیلئے گاڑیوں کے مالکان کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں ڈرائیور حضرات کو اوور سپیڈنگ سے پرہیز کرنے اور دیگر گاڑیوں سے فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس نے عوام کو بھی محتاط رہنے کی دہایت کی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button