متحدہ عرب امارات

دبئی: بیٹی کی شناختی دستاویزات نہ بنوانے اور اسکول میں داخل نہ کروانے پر باپ کے خلاف مقدمہ درج

 

خلیج اردو آن لائن:

بیٹی کی شناختی دستاویزات نہ بنوانے کے الزام میں دبئی میں ایک باپ کے خلاف مقدمے کا آغاز۔ بچی کے پاس ضروری شناختی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے اسے اسکول میں بھی داخل نہیں کروایا گیا تھا۔

دبئی پبلک پراسکیوشن کی جانب سے بدھ کے روز بتایا گیا ہےکہ ملزم کو فیملی جرائم سے متعلق عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

باپ کے خلاف ایک کریمنل کیس رجسٹر کیا گیا تھا جس میں پبلک پراسیکیوشن نے باپ دو الزمات عائد کیے۔ پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے باپ پر پہلا الزام بیٹی کے ضروری شناختی ڈاکومنٹس نہ بنوانا اور دوسرا الزام بچی کو اسکول داخل نہ کروانے کا عائد کیا گیا۔

دونوں الزامات یو اے ای کے قانون کے مطابق قابل سزا جرم ہیں۔

مزید برآں، منگل کے روز دبئی پولیس کے جانب سے بتایا گیا گزشتہ سال پولیس نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے 103 کیسز حل کیے۔ ان میں 17 کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھی جب کہ 14 کو تعلیم سے محروم رکھا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button