خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی افطار ٹینٹوں میں داخل ہونے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔

خلیج اردو: دبئی میں اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ (IACAD) نے رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کے لیے افطار ٹینٹ لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

آئی اے سی اے ڈی میں چیریٹیبل ورک سیکٹر کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد مصعب علی دھاہی کے مطابق، دبئی میں افطار ٹینٹ لگانے کی اجازت بہت سے لوگوں، عطیہ دہندگان، مخیر حضرات، تاجروں اور دبئی میں کام کرنے والی خیراتی سوسائٹیوں کی خواہش کی بنیاد پر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کھانا مساجد میں پیش کرنے اور IACAD سے ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کرنے کی بھی اجازت ہے۔

تاہم، روزہ داروں کو افطار کے لیے خیموں اور مساجد میں داخل ہونے کے لیے پی سی آر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان خیموں کا اہتمام رمضان کے مقدس مہینے کی نوعیت کیمطابق ایک منظم اور مہذب انداز میں کیا جاتا ہے۔

پرمٹ حاصل کرنے اور افطار خیمہ لگانے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے، آپ براہ راست IACAD سے ٹول فری نمبر 800600 پر رابطہ کر سکتے ہیں، ایمریٹس چیریٹی کی ویب سائٹ ww.ecp.ae پر جا سکتے ہیں، ذاتی طور پر IACAD کے دفتر جا سکتے ہیں یا کاغذات [email protected] پر بھیج سکتے ہیں۔ .ae

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button