متحدہ عرب امارات

ٹریفک الرٹ : متعلقہ لازمی قرار دیئے گئے لین میں گاڑی نہ چلانے پر آپ کو 400 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا

خلیج اردو
ابوظبہی پولیس : ابوظبہی پولیس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے سالڈ لائن مارکنگ کو کراس کرنا اور لازمی قرار دیئے گئے لین کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کے خلاف 400 درہم کا جرمانہ لاگو ہوگا۔

19 دسمبر کو ابوظبہی پولیس نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک ڈرائیور بے ہنگم اور بے ترتیب گاڑؑی چلا رہا ہوتا ہے۔ یہ ڈرائیور لازمی قرار دیئے لین پر گاڑی نہیں چلاتا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی انتہائی بائیں لین سے دائیں طرف کو چلتی ہے۔ ویڈیو میں اس جھول کو دیکھا گیا ہے۔ اس موقع پر لازمی قرار دیئے گئے لین پالیسی کو فالو نہیں کیا گیا ہے۔

منڈیٹری یا لازمی لین کیا ہے؟
ان لین کو سفید ٹھوس لائنوں سے نشان زدہ کیا گیا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ڈرائیور کیلئے اجازت نہیں کہ وہ انہیں اسے یو بے ترتیب کراس کریں اور اسے اپنے ہی لین میں رہنا چاہیئے۔

ابوظبہی ٹریفک اینڈ پروٹوکول ڈائریکٹوریٹ نے وضاحت کی ہے کہ منڈیٹری لین وہ ہے جہاں ڈرائیور کسی بھی صورت تبدیل نہیں کر سکتے اور یہ کسی بھی طرف میں ہو۔

ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ کچھ حالتوں میں منڈیٹری لین کو جزوی طور پر بنایا گیا ہوتا ہے جو ان مخصوص حالات کی بنا پر ہوتے ہیں جیسے ٹریفک جیم یا حادثوں کی صورت میں۔

ابوظبہی پولیس نے اس بات کو ہائیلائیٹ کیا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ کیلئے الگ سے لین کیوں مختص ہیں جہاں دیگر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے۔

ابوظبہی پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ لین ڈسپلن رولز خاص طور پر منڈیٹری لین سے متعلق ضوابط پر عمل کیا جائے تاکہ خطرناک ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button