متحدہ عرب امارات

اب پولیس کی خدمات حاصل کرنے کیلئے گاڑی سے اترنے کی ضرورت نہیں، پولیس خصوصی سروس کی تجدید

خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ خصوصی افراد کیلئے اپنی سہولیات کو اپڈیٹ کر چکے ہیں جس کے مطابق اب ایسے افراد کو گاڑی سے اترنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ انلائن ڈیوائس سے ہی اپنے مسائل کا حل کر سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق خصوصی افراد اب اپنی گاڑیاں چھوڑے بغیر دبئی پولیس اسٹیشنوں میں خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

دبئی پولیس کے پاس بوڑھوں اور اپنی گاڑیوں سے باہر قدم رکھے بغیر انٹرکام ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو چیٹ کے ذریعے کسٹمر ہیپی نس افسران کے ساتھ بات چیت کرنے کے عزم کے حامل افراد کے لیے ‘لبیح’ نامی سمارٹ ڈیوائس کو نئے اپڈیٹڈ ورژن میں پیش کیا ہے۔

دبئی پولیس میں لاجسٹک سپورٹ ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے محمود سعید جہلان نے گلف نیوز کو بتایا کہ یہ ڈیوائس فی الحال تین پولیس اسٹیشنوں: البرشہ، المرقابت اور جیبل علی کے مخصوص پارکنگ میں دستیاب ہیں۔

اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین ڈیوائس کے قریب گاڑی چلاتا ہے اور کسی بھی پولیس سروس یا مدد کے لیے پوچھتا ہے۔ وہ بٹن دبا کر افسر سے بات کر سکتا ہے۔ اگر صارف قوت سماعت سے محروم ہے تو ایک افسر اشاروں کی زبان میں بات کرنے کے لیے اسکرین پر ہموجود ہوگا۔

دبئی پولیس نے کہا کہ یہ سروس بزرگوں اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کی قومی پالیسی کے مطابق فراہم کی جارہی ہے۔

مستقل میں یہ سہولت دبئی پولیس کے تمام تھانوں میں دستیاب ہوگی ۔ اگر ایک صارف تھانے پہنچ کر اندر داخل ہونا چاہتا ہے تو ہیپنی سروس کا نمائندہ انہیں گاڑی سے تھانے میں اندر لے جانے میں معاونت کرے گا۔

صارفین عام طور پر ڈیوائس کو چیک کیسز کی جانچ پڑتال اور ٹریفک جرمانے کی ادائیگی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ دبئی پولیس نے ایکسپو 2020 دبئی میں منعقدہ حالیہ ورلڈ پولیس سمٹ میں اپنے پلیٹ فارم پر ڈیوائس کو ڈسپلے کیا تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button