متحدہ عرب امارات

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کےاستعمال پر جرمانہ ، دبئی میں واقعات میں کمی ، رپورٹ جاری کر دی گئی

خلیج اردو
18 ستمبر 2020
دبئی: دبئی میں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل استعمال کرنا ایک سنگین جرم ہے جس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاہم انسانی فطرت ہے کہ وہ ہر ممنوع کام کی طرف عادتاً یا سہواً مائل ہوتا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق جنوری سے جون کے اختتام تک 12754 جرمانوں کے وقعات ہوئے جو 2019 میں اسی دورانیہ کے 20623 کے مقابلے میں کم ہے۔

پولیس کے مطابق جرمانوں میں کمی کی وجہ کورونا وائرس کی وجہ سے نقل و حرکت کا محدود ہونا ہے۔

دبئی ٹریفک پولیس کے سربراہ کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے موبائل استعمال کرنے کی وجہ سے اکثر ڈرائیور سنگین غلطیان کر گزرتے ہیں جیسے سرخ بتی سے گزرنا یا پیدل چلنے والے افراد پر گاڑی چلانا شامل ہے۔

حال میں پولیس نے انتباہ جاری کی تھی کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل استعمال کرنا نشے میں گاڑی چلانے سے زیادہ خطرناک ہے۔

Source : The National.ae

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button