متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دس میں سے ایک شخص گردوں کے مرض میں مبتلا ہے ، متحدہ عرب امارات کے ماہرین کا دعویٰ

خلیج اردو
06 اپریل 2021
ابوظبہی : دنیا بھر میں ہر دسویں میں سے ایک شخص گردوں کےمہلک مرض میں مبتلا ہےاور ان مریضوں میں دس میں سے نو افراد کو اس بات کا علم نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات میں سیہا کڈنی کیئر ( SKC ) کے ماہرین نے ایک ویبینار کے دوران کہی۔

اس ویبینار میں 1800 ماہرین جن کا تعلق مختلف 32 ممالک سے ہیں ، نے کڈنی کیئر کی جانب سے ڈونیشن ، مختلف الات جو گروں کی حفاظت سے متعلق استعمال ہوتے ہیں ، کی عطیہ سے متعلق ویبینار کا انعقاد مقصود تھا۔

ایس کے سی میں پروفیسر ڈائریکٹر اینڈ چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسٹیفن ہالٹ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

ویبینار میں ماہرین نے ان تمام آپشنز کو بہتر بنانے پر غور کیا جس سے گردوں کی بیماریوں اور خاص کر گردوں کے ٹرانسپلانٹ سے متعلق مختلف طریقوں سے اس عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

ایس کے سی میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی آل عبیدی نے کہا کہ عالمی شراکت داری سے ممکن بنایا جا سکتا ہے کہ گردوں کے مرض کی بہتر تشخیص اور علاج کو مزید موئثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر مختلف ماہرین کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرکے خوش ہیں۔

اس سیشن کے دوران ماہرین نے گلگ کنٹریز کوآپریشن جی سی سی میں گردوں کے مرض سے متعلق گفتگو کی جس میں اعضاء کا ناکارہ ہو جانا ، اعضاء کی عطیہ اور پیوندکاری اور عالمی سطح پر گردوں کی ترسیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پینل پر موجود ماہرین جن کا تعلق وزارت صحت اور روک تھام سے ہے ، دبئی ہیلتھ اتھارٹی ، اتحاد ایوی ایشن گروپ ، الجلیلہ چلڈرن اسپیشیلٹی اسپتال ، یونین 71 اور کلیولینڈ کلنک ابوظبہی سے ماہرین نے اس حوالے سے گفتگو کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button