متحدہ عرب امارات

رمضان میں مسجد نبوی میں داخلے کیلئے ویکسین لگوانے کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے

خلیج اردو
10 اپریل 2021
ریاض : ہفتے کو سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس وباء کے پیش نظر مسجد نبوی میں صرف وہ عبادت گزار داخل ہو سکتے ہیں جنہون نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوائے ہوں۔

عرب نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے یہ مملکت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش ہے۔

اس سے قبل حکام نے مسجد نبوی کیلئے کوویڈ سیفٹی پروٹوکول کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عظیم الشان مسجد اور مسجد نبوی کے امور کے جنرل صدر عبد الرحمٰن السدیس نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں ایک وقت میں 60 ہزار نمازیوں کو اجازت ہوگی نماز پڑھنے کی۔

سعودی حکام کے مطابق مسجد نبوی نماز تراویح کے آدھے گھنٹے بعد بند ہوجائے گی اور نماز فجر کی نماز سے دو گھنٹے قبل کھول دی جائے گی۔ یہ رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں صرف چوبیس گھنٹے کھولی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button