متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

ابوظہبی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو گھروں میں یا حکومتی مراکز میں قرنطینہ کیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے سرکاری قرنطینہ مراکز میں اور گھروں میں ابتک 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو قرنطینہ کیا جا چکا ہے۔

سوشل میڈٰیا پر ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ابوظہبی امارات میں 70 قرنطینہ مراکز کام کر رہے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” محکمہ صحت نے ابوظہبی کے پبلک ہیلتھ سنٹر کے تعاون سے مراکز قائم کیے ہیں”۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ اور ایک ایسا میکنزم تشکیل دینا چاہتا ہے جس میں کیسز کو ٹریک کیا جا سکے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

آئسولیشن اور قرنطینہ میں کیا فرق ہے؟

حکام کی جانب سے آئسولیشن اور قرنطینہ کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آئسولیشن میں کورونا کے مشتبہ یا کنفرم افراد کو رکھا جاتا ہے تاکہ وائرس کے دوسرے لوگوں تک ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

جبکہ قرنطینہ میں صحت مند افراد کو الگ تھلگ رکھا جاتا ہے تاکہ اگر ان میں سے کسی کو وائرس لگ چکا ہے تو وہ دوسروں تک نہ پھیل جائے۔

نئے قوانین:

ابوظہبی حکام کی جانب سے بیرون ملک سے ابوظہبی میں آںے والے تمام مسافروں کے لیے 14 دن کا قرنطینہ لازم قرار دیا ہے۔ اور انہیں ایک ٹریکنگ ڈیوائس پہننا ہوگی۔

حکام کا مزید کہا گیا ہے کہ جن گھروں میں کورونا کا کوئی مریض قرنطینہ کیا گیا ہوگا اس گھر کے باہر نوٹس لگایا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button