متحدہ عرب امارات

اتوار کے بعد سے 18000 سے زیادہ افراد کو کابل ایئرپورٹ سے نکالا گیا ہے، نیٹو حکام

خلیج اردو
20 اگست 2021
کابل : افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے ابتک کابل ایئرپورٹ سے 18000 افراد کو لیجایا گیا ہے۔ نیٹو حکام نے جمعہ کو ایک بیان میں خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ان افراد کو ایئرپورٹ کی حدود سے نکالا گیا ہے جن کی شناخت نہ ہو سکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر بے فرار کیلئے بے قرار افراد کی تعداد زیادہ ہے لیکن انہیں اپنے ساتھ لے جانے کیلئے ان کی شناخت لازمی ہے۔

15 اگست کو طالبان نے افغانستان کے صدارتی محل میں داخل ہوکر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ صدر اشرف غنی ملک چھوڑ چکا ہے اور جنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

اس کے باوجود کے طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا تھا ، ایئرپورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں جو بیرون ملک جانے کے خوہشمند ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button