متحدہ عرب امارات

پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرادیا

خلیج اردو
26 اکتوبر 2021
شارجہ : پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ ابتدا میں حارس رؤف کی بہترین باولنگ اور بیٹنگ میں آصف علی اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ نے جیت کو ممکن بنایا۔

نیوزی لینڈ کے 135 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 18.4 اوورز میں حدف کو حاصل کیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے اٹھ وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیتنے کیلئے 135 رنز کا حدف دیا۔

ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27 ،27 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے ۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف  22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد حفیظ، عماد وسیم  اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔

54 رنز پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل عماد وسیم کی گیند پر 27 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 90 رنز پر گری، جب کیویز کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈائریکٹ تھرو کا شکار ہوئے، وہ 25 رنز بنا سکے۔

ڈیون کونوے اورگلین فلپس17 ویں اوور میں حارث رؤف کا شکار بنے۔اسکے علاوہ ٹم سائفرٹ 8 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

134 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری ،کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے اپنا دوسرا شکار 9ویں اوور میں فخر زمان کو بنایا جو11 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان ٹیم کا اسکور جب 63 رنز پر پہنچا تو حفیظ نے سینٹنر کی گیند پر قدم بڑھا کے لانگ آف کی جانب ہوا میں شاٹ کھیلا۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے نے لپک کر ایک شاندار کیچ پکڑ ا اور حفیظ کو 11 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 33 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پاکستان ٹیم کا اسکور 87 رنز پر پہنچا تو عماد وسیم بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان نے آخری اوورز میں شعیب ملک اور محمد آصف کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شعیب ملک اور محمد آصف نے ناقابل شکست 27 ،27 رنز بنائے۔

Source : Hindustan Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button