متحدہ عرب امارات

اقوام متحدہ اور متحدہ عرب امارات نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے متعلق مشاورت کی ہے

خلیج اردو
26 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات اور اقوام متحدہ کے درمیان منگل کے روز ایک اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز کے حصول کیلئے شراکت داری سے متعلق مشاورت ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے کابینہ امور کے وزیر محمد عبداللہ الگرگاوی نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی گروپ کی سربراہ آمنہ محمد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اقوام متحدہ کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں بہتر تعاون کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اگلی دہائی کیلئے اقوام متحدہ کے اہداف کے حصول کیلئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ۔

شرکاء نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے وژن اور اگلے 50 سالوں کیلئے اس کے 10 اصولوں کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کے پبلک سروس فورم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو 13-15 دسمبر تک ہوگا۔

اس موقع پر الگرگاوی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات مستقبل کے واضح طرف میں اہداف کا حصول ممکن بنا رہا ہے۔ انہوں نے نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز کے حصول میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز کے حصول کیلئے کامیابیوں کی تعریف کی۔ یو ای اے کے اقوام متحدہ کے مختلف ترقیاتی اور انسانی ترقی کے اہداف کے حصول کو بھی سراہا گیا۔

انہوں نے ایکسپو 2020 دبئی کے کردار کی بھی تعریف کی جس میں ٹیلنٹ اور عظیم دماغوں کو ایک عالمی پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے تاکہ وہ ایک بہتر مستقبل کی ترقی میں مدد کیلئے علم کا تبادلہ کر سکیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button