متحدہ عرب امارات

سیاسی عدم استحکام کو دیکھتے ہوئے پاکستانی آفیشل کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان کے سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ سرکاری حکام کو بغیر پیشگی اجازت نامے کے ملک سے باہر جانے کی اجازت بالکل نہیں ہوگی۔

پاکستانی اخبار کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا اور انہیں چیکنگ کے عمل کو سخت کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسد قیصر نے ہفتے کی رات گئے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور اس وقت جب عمران خان تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا سامنا کر رہے تھے۔

عمران خان قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کا ووٹ ہارنے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

سابق حکومت نے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کو روکنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن بالاختر درمیانی شب کو ہونے والی ووٹ میں تحریک کے حق میں 174 ووٹ ملے۔

اس عمل میں تحریک انصاف کے ممبران غیر حاضر رہے۔

پاکستان کے قومی اسمبلی میں پاکستان کی قومی اسمبلی 11 اپریل بروز پیر کو عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہارنے کے بعد نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گی۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button