متحدہ عرب امارات

پاکستان میں عربی زبان کو لازمی قرار دینے سے متعلق قرارداد کی حقیقت کیا ہے؟

خلیج اردو
02 جنوری 2021
اسلام آباد : پاکستان کے پارلیمنٹ نے درالحکومت اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں عربی کو بطور لازمی مضمون پڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان بالا میں پیش کیے گئے بل کو اکثریتی ممبران نے ووٹ سے منظور کرایا ہے۔

سینٹ آف پاکستان نے عربی زبان کو اسکولوں میں پڑھانے سے متعلق بل 2020 کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق صرف اسلام آباد میں ہوگا اور اس بل میں سکولوں میں عربی زبان پڑھانے سے متعلق لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک کے بچوں کو عربی زبان پڑھائی جائے گی جبکہ گریڈ 6 سے گریڈ 8 تک گرامر پڑھایا جائے گا۔

عربی 25 سے زائد ممالک کی سرکاری زبان ہے اور اس سے پاکستانیوں کو مشرق وسطیٰ میں مواقع ملیں گے۔ بل کے متن کے مطابق دنیا بھر میں پانچویں بڑی زبان عربی کو اسکولوں میں پڑھانے سے نہ صرف اسلام کے بنیادی احکامات سیکھنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے عرب مملک میں پاکستانیوں کو مختلف مواقع بھی ملیں گے۔

بل کو سینیٹر جاوید عباسی نے پیش کیا جس کی منظوری دیگر ارکان نے دی جبکہ میان رضا ربانی نے اس کے حوالے سے اختلافی نوٹ دیا اور انہوں نے بتایا کہ اس سے پاکستان کے کثیرالقومیتی روایات پر منفی اثر پڑے گا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button