متحدہ عرب امارات

پاکستان میں کورونا ویکسین بالکل فری دی جائے گی

خلیج اردو
18 دسمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وضاحت کی ہے کہ کورونا ویکسین پاکستان میں بالکل مفت دی جائے گی۔ ویکسین حکومت خرید کر عوام کو مفت میں لگائی گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب 5 مہینوں میں کورونا سے اموات کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریش سنٹر این سی او سی کے اعدودوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

این سی او سی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت نے ویکسین کی خریداری کے حوالے سے بہت سے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے ساتھ ویکسین کے مختلف حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں ویکسین کی خریداری سے لے کر قوت مدافعت کے نظام کی بہتری ، متعلقہ ٹیکنالوجی کی فراہمی ، ویکسین کے سائیڈ افیکٹس کے انسداد سمیت دیگر امور کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی ملک میں کوویڈ 19 ویکسین کی دستیابی کی تاریخ کے بارے میں معلومات شیئر کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کے امور پر صوبوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کے لئے ایک مخصوص رقم مختص کی گئی ہے اور اس تجویز کو ناکام کردیا گیا ہے کہ نجی شعبہ جلد ہی اسے خریدنا شروع کردے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز صحت کے تمام صوبائی نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اس مرض پر قابو پانے کیلئے قومی سطح کی حکمت عملی مرتب کی جائے اور کورونا سے وابستہ ایس او پیز پر مناسب عمل درآمد کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کی بڑھتی ہوئی تعداد صحت کے نظام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے بھی ملک بھر میں اموات ہو رہی ہیں۔ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنے قریبی اور عزیزوں سمیت قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین ایک مہلک وائرس ہے لیکن ہم اس پر قابو پا سکتے ہیں جس طرح پہلی لہر کے دوران ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر ہم نے اس پر قابو پایا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button