متحدہ عرب امارات

اللہ تعالی سے باران رحمت کی التجاء ، متحدہ عرب امارات میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی

خلیج اردو
18 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں اللہ تعالی سے بارش کی دعا مانگنے کیلئے نماز استسقاء آج جمعہ کی نماز سے دس منٹ پہلے ادا کی جائے گی۔

خلیج ٹائمز نے اس حوالے سے نماز کے طریقہ کار اوراداب پر مشہور امام سے رائے طلب کی ہے جس کے مطابق اس نماز کیلئے کوئی آزان نہیں دی جائے گی۔

صلاۃ استسقاء کا طریقہ کار عید کی نماز کی طرح ہے۔ یہ دو رکعت نماز ہوتی ہے جسے بارش کی سخت ضرورت کے وقت ادا کیا جاتا ہے اور اس صورت حال میں صلاة استسقاء پڑھنا مستحب ہے ۔

ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ امام ایک دن متعین کرے اس دن سب لوگوں کو لے کر نہایت تواضع انکساری کے ساتھ دو رکعت نماز بغیر اذان واقامت کے پڑھائے، جن میں جہراً قرأت کرے، نماز کے بعد خطبہ دے اور خطبہ کی ابتداء میں چادر پلٹے، پھر قبلہ رو کھڑے ہوکر ہاتھ اٹھاکر دعا مانگے، سب لوگ بیٹھ کر آمین کہیں۔ اس دوران تمام نمازی بلند آواز میں دعا مانگ سکتے ہیں۔استسقاء کے لیے تین روز مسلسل نکلنا مستحب ہے۔

ایسے میں جب عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وباء ہے ، نماز استسقاء کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button