متحدہ عرب امارات

دبئی میں پلفائن کی خاتون نے پاکستانی نژاد شخص پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

خاتون نے بتایا کہ رات 3 بجے وہ فلیٹ آرہی تھی کہ پاکستانی باشندے نے اسکا پیچھا کیا

(خلیج اردو ) دبئی میں پلفائن کی خاتون نے پاکستانی نژاد شخص پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا ۔خاتون نے بتایا کہ رات 3 بجے وہ فلیٹ آرہی تھی کہ پاکستانی باشندے نے اسکا پیچھا کیا اور پیچھے سے اسے ہاتھ لگایا ۔

خاتون کے مطابق وہ بھاگتی ہوئی پلازے گئی اور سیکورٹی گارڈ کو خبردار کردیا ۔ سیکورٹی گارڈ نے شخص کو پکڑنا چاہا مگر وہ فرار ہوگیا ۔خاتون نے کہا جب وہ فلیٹ پہنچی اور باہر دیکھا تو وہ شحص سامنے والے پلازے میں اپنے فلیٹ میں کھڑا تھا تو پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے پہنچ کر پاکستانی نژاد شخص کو گرفتار کرلیا مگر اس نے ہراساں کرنے کے الزام کو جھٹلا دیا ۔ پولیس کے مطابق وہ شخص شراب کے نشے میں تھا ۔

پولیس نے جب سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا تو وہ شخص واقعی ہی خاتون کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے پیچھے سے ہاتھ بھی لگایا ۔ جس پر مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ عدالت نے پاکستانی نژاد باشندے پر لڑکی کو ہراساں کرنے کے ساتھ ناجائز شراب کا جرم عائد کردیا ۔

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button