متحدہ عرب امارات

پی آئی اے پاکستان کے تین شہروں سے مزید پروازیں شروع کرے گا

خلیج اردو
24 اکتوبر 2021
دبئی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے فوجیرہ سے پاکستان کے تین شہروں کیلئے پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ سرکاری ایئرلائن فوجیرہ سے لاہور کیلئے پچیس اکتوبر جبکہ اسلام آباد اور پشاور کیلئے ستائیس اکتوبر تک پروزوں کا آغاز کرے گی۔

ایسے میں جب متحدہ عرب امارات نے ملک میں داخلے کیلئے رکاوٹیں ہٹائیں اور داخلہ آسان بنایا ، اگست کے بعد پی آئی اے اسلام آباد ، پشاور ، لاہور اور کراچی سے راس الخیمہ کیلئے پروازوں کی صلاحیت میں اضافہ کر چکی ہے۔

ملکی ایئرلائن پہلے سے پاکستان کے بڑے شہروں سے متحدہ عرب امارات کے مختلف ایمریٹس بشمول ابوظبہی ، دبئی اور شارجہ کے پروازیں جاری رکھی ہوئی ہے۔

دوسری طرف پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ اسے چھ مہینوں کیلئے ایئربس 320 کی لیز پر ضرورت ہے۔ یہ تیسری ایئرکرافٹ ہوگی جو اس منجمنٹ کے ہوتے ہوئے ایئرلائن میں دی جارہی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک اور ایئربس 320 فرانس کے شہر پرپیگنان سے مصر کے راستے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔ طیارے کو آئندہ چند دنوں میں پی آئی اے میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے ایئرلائن کے بزنس پلان کا حوالہ دے کر بتایا کہ ایئرلائن مزید جہاز اپنے بیڑے میں شامل کرے گا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو ایئرمارشل ارشد ملک نے وزیر ہوابازی غلام سروسر خان اور وزارت خزانہ کا اس حوالے سے تعاون کیلئے شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئے ایئرکرافٹ سے پی آئی اے کی صلاحیت مین لازمی طور پر اضافہ ہوگا۔ مسٹر ملک نے بتایا ہے کہ پی آئی اے نے حالیہ وقت میں اپنے حفاظتی حکمت عملی میں اضافہ کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button