متحدہ عرب امارات

خبردار: شارجہ ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت حاصل کرنے کی آفر ختم ہونے میں کم وقت رہ گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹٰی جانب  سے ایک ٹوئیٹ کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال یکم جنوری اور 31 اکتوبر کے درمیان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں پر 50 فیصد رعایت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

ٹوئیٹ میں حکام کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ 50 فیصد رعایت 31 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ لہذا عوام جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھا لیں۔

مزید معلومات کے لیے عوام کو 600525252 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت شارجہ حکام کی جانب سے  دیے گئے کووڈ 19 پیکج میں دی گئی تھی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button