متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے خلاف قطر کا عالمی عدالت میں دائر کردہ کیس خارج

خلیج اردو
05 فروری 2021
دبئی: عالمی عدالت نے جمعرات کے روز قطر کی جانب سے دائر کیے گئے اس کیس کو خارج کیا ہے جس میں قطر نے متحدہ عرب امارات پر الزام عائد کیا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جس سے نسلی امتیاز کو تقیت ملتی ہے۔

گیارہ رکنی بینچ میں سے 6 ججز نے درخواست کو مسترد کیا ہے اور متحدہ عرب امارات کے اعتراضات کو درست مانا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا موقف تھا کہ قطر کے خلاف گلف ممالک کی جانب سے ماضی میں کیے گئے اقدامات نسلی نہیں بلکہ قومی اور ملکی سطح پر تعلقات کی وجہ سے تھے۔

عالمی عدالت انصاف نے معلوم کیا کہ قطر کی جانب سے درخواست اقوام متحدہ کے 1965 کے انٹرنیشنل کنونشن کے مطابق ہے جس میں اقوام متحدہ دنیا بھر سے نسلی امتیاز ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ عدالت کے مطابق قومی معاملات عالمی عدالت انصاف کے دائر اختیار میں نہیں اور یہ معاملہ نسلی امتیاز کا نہیں ہے۔

قطر اور اس کے پڑوسیوں نے پچھلے مہینے ہر قسم کے بتعلقات بحال کرتے ہوئے سفارتی ، تجارتی ، سفری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عہد کا اظہار کیا تھا۔ یہ سعودی عرب میں گلف کوآپریشن کونسل کے سمٹ کے دوران ہوا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button