متحدہ عرب امارات

یو اے ای بھر میں آج نماز استسقاء ادا کی گئی ملک بھر میں رحمت کی بارشوں کے لیے دعائیں مانگی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں آج جمعے کی نماز سے 10 منٹ پہلے بارش کے لیے خصوصی نماز نماز استسقاء ادا کی گئی۔

اس نماز کے لیے اذان نہیں دی گئی بلکہ لوگ خود سے ہی نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل مساجد میں جمع ہونے لگے۔ اور نماز میں خدا کے حضور ملک میں رحمت کی بارشوں کی دعا مانگی۔

نماز استسقاء کا احتمام منگل کے روز یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی خصوصی اپیل کے بعد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ آج پہلی مرتبہ بارش کے لیے خصوصی نماز احتمام نہیں کیا گیا بلکہ اس سے پہلے 2010، 2011، 2014 ارو 2017 میں بھی نومبر اور دسمبر کے درمیان یو اے ای بھر میں مشترکہ طور پر نماز استسقاء کا احتمام کیا جا چکا ہے۔

نماز استسقاء پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی روایات سنت کا حصہ تھی۔ اور یہ نماز ملک میں قحط جیسی صورتحال سے محفوظ رہنے کے لیے ادا کی جاتی ہے۔ جس میں ملک میں رحمت کی بارشوں کی دعا کی جاتی ہے۔

جمعے کے روز یو اے ای بھر میں لوگ رضاکارانہ طور پر مساجد میں حاضر ہوئے اور انہوں نے ملک کی خوشحالی، بارشوں اور آنے والے سال کی بہتری کے لیے دعائیں کیں۔

آیئے جانتے ہیں کہ نماز استسقاء کیسے ادا کی جاتی ہے:

دبئی کے ایک امام نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کو نماز استسقاء کی ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا:

  • نماز استسقاء کے لیے کوئی اذان نہیں دی جائے گی۔
  • نماز استسقاء کا طریقہ عید کی نماز کی طرح کا ہے۔ جس میں دو رکعات نماز پڑھی جاتی ہے۔ اور دوران نماز قرآن کی باآواز بلند تلاوت کی جاتی ہے۔
  • نماز استسقاء میں بھی دیگر نمازوں کی طرح امام تکبیرۃ الاحرام کہے گا اور مقتدی امام کی پیروی کرتے ہوئے نماز کی نیت کریں گے۔
  • جس کے بعد امام سورہ فاتح کی تلاوت کرے گا اور اس کے بعد کسی بھی دوسری سورہ کی تلاوت کی جائے گی۔ اور باقی رکعات دیگر نمازوں کی طرح مکمل کی جائے گی۔
  • نماز استسقاء کی دوسری رکعات میں 6 تکبیریں کہی جائیں گیں۔
  • نماز ختم ہونے کے بعد امام کھڑا ہوکر دو خطبے دے گا۔
  • جس کے بعد امام کعبہ رخ منہ کر کے دعا کروائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button